0
Sunday 11 Oct 2020 07:06

ہم نے 5 ہزار علماء کی لاشیں اٹھا کر بھی پاکستان زندہ باد کہا ہے، طاہر اشرفی

مولانا عادل خان کی خواہش تھی کہ کوئی ایسا کام کریں کہ ہمارا عقیدہ محفوظ ہو جائے
ہم نے 5 ہزار علماء کی لاشیں اٹھا کر بھی پاکستان زندہ باد کہا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ہلاکت پاکستان اور اسلام پر حملہ ہے، آج پوری اُمت کا نقصان ہوا ہے، سندھ حکومت نے مولانا عادل کو سکیورٹی کیوں نہیں مہیا کی؟، مراد علی شاہ کو اس نااہلی پر استعفیٰ دینا چاہیئے۔ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ دشمنان اسلام اور اس وطن کے دشمنوں نے آج بہت بڑا حملہ کیا ہے، مولانا نے سعادت کی زندگی گذاری اور شہادت کی موت پائی، کروڑوں مسلمان اور ان کے لاکھوں شاگرد علماء یتیم ہوگئے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سندھ حکومت نے مولانا عادل کو سکیورٹی کیوں نہیں فراہم کی؟، وزیراعلیٰ سندھ کو اس نا اہلی پر استعفیٰ دینا چاہیئے، مولانا عادل خان لاوارث نہیں ہیں، انہیں جس طرح لاوارث کرکے مارا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کیا سندھ حکومت کو علم نہیں تھا کہ وہ نشانے پر ہیں؟، کراچی کے چار بڑے مذہبی قائدین میں سے ایک تھے، کیوں اُنہیں سکیورٹی نہیں دی گئی اور اِن حالات میں جبکہ سب کو معلوم ہے کہ ہمارا دشمن کیا کھیل کھیلنا چاہتا ہے؟، پاکستان کا دشمن، اسلام کا دشمن، عقیدہ ختم نبوتﷺ اور ناموس صحابہ کا دشمن کیا کھیل کھیلنا چاہتا ہے؟، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو چاہیئے کہ وہ فوری استعفیٰ دیں اور ریاست کو چاہیئے کہ وہ 24 گھنٹوں میں مولانا عادل خان کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ہزار علماء کی لاشیں اٹھا کر بھی پاکستان زندہ باد کہا ہے اور آج بھی ہم اپنے وطن اور دین کے لئے خون دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ریاست کے ذمہ داروں سے سوال ہے کہ اگر مولانا عادل خان جو امن کے داعی تھے، کو سکیورٹی نہیں دے سکے تو پھر اس ملک کے اندر وہ کون ہے جو پاکستان کے امن سے کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔؟ طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا عادل خان کے ساتھ میری ہونے والی آخری ملاقات میں وہ اتنے فکر مند تھے اور ان  کی بس یہی خواہش تھی کہ کوئی ایسا کام کریں کہ ہمارا عقیدہ محفوظ ہو جائے، کسی طرح پاکستان کے مدارس محفوظ ہو جائیں، وہ چوکیدرا تھے عظمت اصحابِ رسولﷺ و اہلبیت کے، وہ چوکیدرا تھے تحفظ ناموس رسالتﷺ کے۔
خبر کا کوڈ : 891402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش