0
Sunday 11 Oct 2020 07:23

شہباز شریف کی گرفتاری گریٹر گیم کا حصہ ہے، اعتزاز احسن

شہباز شریف کی گرفتاری گریٹر گیم کا حصہ ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کو یہی مشورہ دیتا ہوں کہ نوازشریف پر اعتماد مشکل ہے، نواز شریف نے ملاقاتوں پرواضح پابندی لگائی لیکن شہبازشریف جیل میں اور جیل میں ملاقاتیں آسان ہوتی ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری گریٹر گیم کا حصہ ہے۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے واپسی کا ذہن بنا لیا ہے، ایک مہینے تک واپس آسکتے ہیں، حکومت ان کی سکیورٹی کے بارے میں سوچے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملاقاتوں پر پابندی لگائی لیکن شہباز شریف جیل میں ہیں اور جیل میں ملاقاتیں سب سے آسان ہوتی ہیں، شہباز شریف پی ڈی ایم کو لیڈ نہیں کرنا چاہتے تھے یہ گریٹر گیم کا حصہ ہے، انہوں نے اپنی ضمانت واپس لی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پی ڈی ایم کی قیادت کرنی چاہیے تھی لیکن شہباز شریف ساری ذمہ داری بلاول پر ڈال کر خود جیل چلےگئے، اگر بلاول قیادت کریں گے تو کہیں گے سندھ کارڈ استعمال کیا جارہا ہے، اگر مراد علی شاہ جلسوس لے کر پنجاب آئیں تو کہا جائے گا سندھ نے پنجاب پر حملہ کر دیا۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اصرار زیادہ تھا اس لیے انہیں پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا گیا، مولانا مسلکی اور مذہبی کارڈ استعمال کرسکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ مستقبل میں پی ڈی ایم کی سیاست کے لیے نقصان دہ ہوگا، اپنی جماعت کو یہی مشورہ دوں گا کہ نواز شریف پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 891404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش