QR CodeQR Code

مولانا عادل کا قتل امن خراب کرنے کی کوشش ہے، آرمی چیف

11 Oct 2020 09:32

اپنے ایک بیان میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف عالم دین مولانا عادل کے قتل کی مذمت اور اظہار افسوس کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف عالم دین مولانا عادل کے قتل کی مذمت اور اظہار افسوس کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مولانا عادل کا قتل پاکستان دشمنوں کی جانب سے امن خراب کرنے کی کوشش ہے۔ آرمی چیف نے مجرموں کو کٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں علما کو قتل کرا کے شیعہ سنی فرقہ وارانہ تنازع پیدا کرنا چاہتا ہے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بھی مولانا عادل کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاق المدارس کے سربراہ مولانا سلیم ﷲ خان کے صاحبزادے مولانا ڈاکٹر عادل خان مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ان کے ساتھی گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 891415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891415/مولانا-عادل-کا-قتل-امن-خراب-کرنے-کی-کوشش-ہے-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org