QR CodeQR Code

کورونا ویکسین بہت جلد آ رہی ہے، امریکی صدر کا دعوی

11 Oct 2020 09:45

واشنگٹن میں عوامی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں اور کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے صدارتی مہم کے لیے پہلی بار عوامی خطاب کیا۔ انہوں نے واشنگٹن میں عوامی ریلی سے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کورونا ویکسین بہت جلد آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں ملک کی ہر لاانفورسمنٹ ایجنسی کی حمایت حاصل ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو فلوریڈا ریلی میں بھی شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 891417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891417/کورونا-ویکسین-بہت-جلد-ا-رہی-ہے-امریکی-صدر-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org