0
Sunday 11 Oct 2020 09:47

نارووال میں خواتین کی تذلیل پر خاموش نہیں رہیں گے، سیدہ زہراء نقوی

مرد اہلکار خواتین کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے، یہ نارووال ہے یا مقبوضہ کشمیر؟
نارووال میں خواتین کی تذلیل پر خاموش نہیں رہیں گے، سیدہ زہراء نقوی
اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہراء نقوی نے سانحہ نارووال پر ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ اور دیگر اہلکاروں کو فی الفور برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں زہراء نقوی کا کہنا تھا کہ نارووال میں پولیس کی جانب سے خواتین کیساتھ دست درازی اختیارات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، خواتین کی تذلیل کے اس واقعہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم طاقت اور اختیارات کے زور پر کسی بھی غیر آئینی اقدام کی کھل کر مخالفت کرے گی، گرفتار اور لاپتہ خواتین کو فوری بازیاب کیا جائے اور قانون شکنی کے مرتکب پولیس افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سیدہ زہراء نقوی نے کہا کہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، مرد اہلکار خواتین کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے، یہ نارووال ہے یا مقبوضہ کشمیر؟ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نارووال سٹی ریاض تاثیر کو فوری طور پر معطل کرکے گرفتار کیا جائے اور ڈی پی او نارووال کو بھی فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی اس حوالے سے قرارداد جمع کروائی جائے گی، بیگناہوں کیساتھ ایسے شرمناک فعل نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، ایسے متعصب افسران و اہلکاروں سے پولیس فورس کا پاک کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 891418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش