0
Sunday 11 Oct 2020 11:49

اربعین واک کی پاداش میں گرفتار کیے گئے ملتان کے تمام اسیران رہا، دھرنا ختم 

اربعین واک کی پاداش میں گرفتار کیے گئے ملتان کے تمام اسیران رہا، دھرنا ختم 
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں اسیران اربعین واک کو دو روز کے دھرنے کے بعد رہا کر دیا گیا، جس کے بعد گذشتہ دو روز سے جاری چوک شاہ عباس پر دھرنا ختم کر دیا گیا، رات گئے تمام اسیروں کو سنٹرل جیل ملتان سے رہا کیا گیا، رہائی پانے والوں میں مجلس وحدت مسلمین کے سابق ضلعی آرگنائزر سید دلاور عباس زیدی، سید طاہر رضا زیدی، سید حیدر رضا زیدی، زوار ناصر کربلائی، منتظر مہدی، حسن علی شامل تھے۔ ان تمام افراد کو 6 اکتوبر کو ملتان کے مختلف علاقوں سے بلاجواز گرفتار کیا گیا تھا، گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کہا تھا کہ انتطامیہ فی الفور گرفتار افراد کو رہا کرے، وگرنہ میں خود ملتان پہنچ کر دھرنے میں شریک ہو جائوں گا۔

بعدازاں انتظامیہ حرکت میں آئی اور کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں رات گئے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا، سنٹرل جیل سے رہائی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، وسیم زیدی، علی رضا بخاری، اصغر عباس نقوی، قمر نقوی، زوار حسین لنگاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ رہائی پانے والے افراد کا محلہ طوطل پورہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 891427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش