QR CodeQR Code

اسلام آباد اور آزادکشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن

11 Oct 2020 12:12

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ 6 ہفتے تک کورونا کیسز دو فیصد مثبت رہے، گزشتہ ہفتے اس میں دو فیصد اضافہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب کیسز میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد کراچی، اسلام آباد، آزادکشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 6 ہفتے تک کورونا کیسز دو فیصد مثبت رہے، گزشتہ ہفتے اس میں دو فیصد اضافہ ہوا۔ کراچی، آزادکشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، متاثرہ علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو اسکولز سیل کر دیئے گئے ہیں، ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 32 ریسٹورنٹس، 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ کو بھی سیل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 891431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891431/اسلام-آباد-اور-آزادکشمیر-میں-منی-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org