QR CodeQR Code

وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو جانچنے کا ہدف ٹائیگرفورس کو دیدیا

11 Oct 2020 15:54

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے روز ٹائیگر فورس سے کنونش سینٹر میں ملاقات کروں گا، اس دوران ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا، دال، چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا، دال، چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے روز ٹائیگر فورس سے کنونش سینٹر میں ملاقات کروں گا، اس دوران ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا، دال، چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار اشیائے ضروریہ کی قیمتیں روزانہ ٹائیگر فورس پورٹل پر بھیجیں، ان اشیاء کی قیمتوں کے معاملے پر بات ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا پیر سے شروع ہونے والے ہفتے ہماری حکومت اشیائے خورو نوش سستی کرنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی، ہم پہلے ہی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے تعین کررہے ہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، یا پھر مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہے، یا دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 891460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891460/وزیراعظم-نے-اشیائے-ضروریہ-کی-قیمتوں-کو-جانچنے-کا-ہدف-ٹائیگرفورس-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org