0
Sunday 11 Oct 2020 18:06

مولانا عادل کو تھریٹ نہیں تھے، واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

مولانا عادل کو تھریٹ نہیں تھے، واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور دارالعلوم کراچی اور وفاق المدارس کے مرکزی ذمہ دار مولانا عادل خان اور ڈرائیور کو تھریٹ نہیں تھے، واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔ ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور دارلعلوم کراچی اور وفاق المدارس کے مرکزی ذمہ دار مولانا عادل خان پر فائرنگ کرنے والے تین حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شاہ فیصل کالونی نمبر دو نزد شمع شاپنگ سینٹر جائے وقوعہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عادل پر تین حملہ آوروں نے حملہ کیا، تینوں حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوئے۔ کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ مولانا عادل کو کوئی دھمکی نہیں تھی البتہ فرقہ واریت کے لحاظ سے عام طور پر علمائے کرام کو تھریٹ ضرور ہوتے ہیں، واقعےکی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 891469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش