QR CodeQR Code

مولانا عادل خان کا قتل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش کا شاخسانہ ہے، علامہ باقر زیدی

11 Oct 2020 18:16

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مولانا عادل خان کے اس افسوسناک سانحے پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، سندھ حکومت قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے اور اس سازش کو بے نقاب کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ جامعہ فاروقیہ کے پرنسپل مولانا ڈاکٹر عادل خان پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش کا شاخسانہ ہے، مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے جامعہ فاروقیہ کے پرنسپل مولانا ڈاکٹر عادل خان کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو شہر کا امن تباہ کرنے کی ملک دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت واقع میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے کہاکہ مولانا عادل خان کے اس افسوسناک سانحے پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، سندھ حکومت قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے اور اس سازش کو بے نقاب کرے۔


خبر کا کوڈ: 891473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891473/مولانا-عادل-خان-کا-قتل-پاکستان-کو-غیر-مستحکم-کرنے-کی-عالمی-سازش-شاخسانہ-ہے-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org