0
Sunday 11 Oct 2020 21:27

بھارت میں داعش کے 2 ٹھکانے ہیں، لیکن امریکا اور فٹیف کو نظر نہیں آرہا، رحمان ملک

بھارت میں داعش کے 2 ٹھکانے ہیں، لیکن امریکا اور فٹیف کو نظر نہیں آرہا، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹرز رحمان ملک نے کہا کہ بھارت میں داعش کے 2 ٹھکانے ہیں، ٹھکانوں سے سری لنکا پر حملے ہوئے، امریکا اور فٹیف کو نظر نہیں آرہا۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ را کے ایجنٹ ٹویٹر پر ان کے خلاف شور مچا رہے ہیں، 44 بھارتی بینکوں سے ایک بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنی تقریر کشمیریوں کا کوئی ذکر نہیں کیا، بھارتی ایجنسی داعش کی حمایت کررہی ہے، کیا امریکا اور فیٹف کو بھارتی دہشت گردی نظر نہیں آتی۔

رحمان ملک نے کہا کہ افغان امن عمل کے قریب پہنچنے پر بھارت اور داعش کارروائیاں کرتے ہیں، فٹیف نے بھارت کے خلاف ابھی تک کیوں تحقیقات شروع نہیں کیں؟ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 44 بھارتی بینکوں سے ایک بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا، علاوہ ازیں بھارت افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 891484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش