1
Sunday 11 Oct 2020 22:05

ایران عالمی سطح پر یمنی عوام کے دفاع کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر دیگا، علی اصغر خاجی

ایران عالمی سطح پر یمنی عوام کے دفاع کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر دیگا، علی اصغر خاجی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر سیکرٹری برائے سیاسی امور علی اصغر خاجی نے یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ کے ساتھ ویڈیو لنگ پر گفتگو کی ہے۔ یمنی وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے انسانی بنیادوں پر یمنی عوام کے لئے بھیجی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں عالمی سطح پر یمنی حکومت کے اقدامات اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں ایندھن اور غذائی سازوسامان کے داخلے پر عائد پابندی سمیت یمن کے خلاف تمام سعودی جرائم کو ریکارڈ کروانے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ ہونے والے مکاتبات پر بھی بات چیت کی۔

علی اصغر خاجی نے ہشام شرف عبداللہ کے ساتھ اپنی گفتگو میں یمنی بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے ایران کے اصولی موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عالمی سطح پر سفارتکاری کے ذریعے مظلوم یمنی عوام کے دفاع میں اپنی تمام توانائیاں صرف کر دے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر سیکرٹری سیاسی امور نے 1 ماہ قبل یمن کے لئے سویڈش نمائندے پیٹر سیمنابے (Peter Semneby) کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں بھی یمن پر مسلط کردہ جنگ و کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث یمن کی ابتر صورتحال سمیت یمنی مشکلات کو کم کرنے اور وہاں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل پر بات چیت کی تھی۔ اس گفتگو میں دونوں فریقوں کی جانب سے یمنیوں کے مابین گفتگو کے ذریعے اس جنگ کے فی الفور خاتمے پر تاکید کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 891485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش