QR CodeQR Code

عراق، ملک سے نکلتے امریکی فوجی کاروان پر بم حملہ

11 Oct 2020 22:24

عراقی ای مجلے بغداد الیوم کیمطابق قابض امریکی افواج کا ایک کاروان السماوہ-دیوانیہ ہائی وے پر اسوقت سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جب وہ اپنے فوجی سازوسان سمیت عراقی سرزمین سے خارج ہو رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیر قانونی طور پر موجود قابض امریکی فورسز کے لاجسٹک قافلوں پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی ای مجلے بغداد الیوم نے امریکی فوجی قافلے پر ہونے والے ایک تازہ ترین بم حملے کی رپورٹ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قابض امریکی افواج کا ایک کاروان السماوہ-دیوانیہ ہائی وے پر اس وقت سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جب وہ اپنے فوجی سازوسان سمیت عراقی سرزمین سے خارج ہو رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں امریکی فوجی گاڑی کو ہونے والے نقصان کے علاوہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی فورسز کی جانب سے اس فوجی قافلے کی منزل کے بارے کوئی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ تاحال کسی فریق نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 891486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891486/عراق-ملک-سے-نکلتے-امریکی-فوجی-کاروان-پر-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org