0
Sunday 11 Oct 2020 23:04

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا اعلان

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے 6 ماہ کی بندش کے بعد 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولے گئے تھے اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس اسموگ کی وجہ سے تعطیلات نہیں ہوں گی۔ صوبے میں طلبہ کے تعلیمی ہرج کو دور کرنے کے لیے "انصاف اکیڈمی" شروع کرنے کا بھی اعلان کیا، جہاں سے طلبہ گھر میں بیٹھ کر لیکچر لے سکیں گے اور ٹیسٹ دیں سکیں گے۔ صوبے میں متعدد نجی اکیڈمیز کام کر رہی ہیں لیکن وہ بھاری فیسز لے رہی ہیں اور انہیں ایسی بہت سی رپورٹس ملی ہیں کہ اساتذہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ سیلیبس مکمل کروانے کے لیے اپنے بچوں کو ان نجی اکیڈمیز میں داخل کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین نے ان سے رابطہ کرکے شکایت کی ہے کہ وہ اسکولوں اور اکیڈمیز کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے۔ اساتذہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد حکومت نے انصاف اکیڈمیز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں بہترین اساتذہ نویں سے 12ویں جماعت تک کے طلبہ کو 5 مضامین میں لیکچرز دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 891489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش