1
Sunday 11 Oct 2020 23:17

اگر ٹرمپ کی جگہ ہوتا تو کبھی پرامن اور جنگ دیدہ ایرانی قوم کو نہ دھمکاتا، سید عباس موسوی

اگر ٹرمپ کی جگہ ہوتا تو کبھی پرامن اور جنگ دیدہ ایرانی قوم کو نہ دھمکاتا، سید عباس موسوی
اسلام ٹائمز۔ باکو میں تہران کے حالیہ سفیر و ایرانی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ ہرزہ سرائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں سید عباس موسوی نے وائٹ ہاؤس کے پتے (1600Penn) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر میں مسٹر ٹرمپ کی جگہ وائٹ ہاؤس میں ہوتا تو اپنے آخری دنوں میں کبھی امن پسند و جنگ دیدہ ایرانی قوم کو نہ دھمکاتا۔
 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک ریڈیو چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران یہ جانتا ہے اور انہیں خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے (فحش الفاظ) اور کوئی بُرا کام ہمارے حق میں انجام دیا تو ان پر ایسی مصیبت نازل کریں گے جس کے ساتھ ان کا تاحال واسطہ نہیں پڑا۔ دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بھی ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ایرانی عوام، بدمعاشی پر مبنی شکست خوردہ و لاقانون امریکہ کی لفاظی سے کبھی نہیں ڈریں گے کیونکہ یہ ہم ہیں جو پاگل پن پر مبنی غیرقانونی پابندیوں اور داعش کے صف اول کے دشمن جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام امریکی جرائم کے انتقام پر مبنی جوابی کارروائی کا انتخاب کریں گے نہ وہ!
خبر کا کوڈ : 891490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش