QR CodeQR Code

علماء کمیٹی کیجانب سے مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت

11 Oct 2020 23:42

اعلامیہ کے مطابق مولانا عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہڑتال اور احتجاج کیا جائیگا، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ملک گیر پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ علماء کمیٹی نے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا عادل خان کو گذشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق مولانا عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ملک گیر پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ علماء کمیٹی کراچی کا کہنا ہے کہ مولانا عادل کے قتل اور نماز جنازہ کے بعد پرامن ہیں، رسمی بیانات کے بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ اعلامیے کے مطابق مولانا عادل خان کے ادارے سمیت دیگر علماء کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گذشتہ روز مولانا عادل خان کو ٹارگٹ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، ان کے قاتلوں کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی، جسے اب سے کچھ دیر قبل ختم کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 891496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891496/علماء-کمیٹی-کیجانب-سے-مولانا-عادل-کے-قاتلوں-کی-گرفتاری-کیلئے-48-گھنٹے-مہلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org