QR CodeQR Code

قانون نافذ کرنیوالے ادارے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں، علامہ رضی جعفر نقوی

12 Oct 2020 03:32

اپنے ایک بیان میں صدر جعفریہ الائنس نے کہا کہ دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں لیکن کوئی توجہ دینے پر تیار نہیں، امن و امان کی صورتحال خراب جبکہ حکومت سیاسی شعبدہ بازی میں مصروف ہے، مولانا عادل خان کے قتل سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر عادل خان کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عادل خان کا قتل شہر کے پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب جبکہ حکومت سیاسی شعبدہ بازی میں مصروف ہے، مولانا عادل خان کے قتل سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔

علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں، لیکن کوئی توجہ دینے پر تیار نہیں۔ صدر جعفریہ الائنس نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عادل خان کا قتل ناقابل معافی و تلافی نقصان ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں اور ملک دشمن عناصر کی سازش کے محرکات سامنے لائیں۔


خبر کا کوڈ: 891520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891520/قانون-نافذ-کرنیوالے-ادارے-مولانا-عادل-خان-کے-قاتلوں-کی-فوری-گرفتاری-یقینی-بنائیں-علامہ-رضی-جعفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org