0
Monday 12 Oct 2020 03:51

ملک کو کورونا سے زیادہ پی ٹی آئی کے وائرس سے خطرہ ہے، اسماعیل راہو

ملک کو کورونا سے زیادہ پی ٹی آئی کے وائرس سے خطرہ ہے، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی والی رپورٹ بنی گالا مافیا کے منہ پر طمانچہ ہے، پچھلے دو سالوں میں پاکستان سب سے پیچھے چلا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ ملک کو کورونا سے زیادہ پی ٹی آئی کے وائرس سے خطرہ ہے، مہنگائی کا طوفان لاکر کہتے ہیں کے قمیتیں نیچے لانے کے لئے تمام ریاستی وسائل بروے کار لائیں گیں، عمران خان بتائیں کے پچھلے دو سالوِں میں آج تک ان کے کس نوٹس پر عوام کو ریلیف ملا؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی نوٹس لیتے ہیں دوسرے دن وہ چیز دگنی مہنگی ہوجاتی ہے، نااہل اور ناتجربہ کاروں کی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے، ریاست مدینہ کے نام پر عوام سے کھربوں کی لوٹ مار جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا، پیٹرول، بجلی، گیس، ادویات وغیرہ غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہیں۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ چوروں کی حکومت میں چینی 55 روپے تھی اب وہی نئے پاکستان میں سنچری کراس کرگئی، چوروں کی حکومت میں سبزی 30 روپے سے 40 روپے تک ملتی تھی، اب ایمانداروں کی حکومت میں 100 سے 150 تک مل رہی ہے, پچھلے دو سالوں میں پاکستان سب سے پیچھے چلا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 891522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش