0
Monday 12 Oct 2020 19:17

سانحہ نارووال، زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا

پولیس کیخلاف ہونیوالی کارروائی سے ایوان کو آگاہ کیا جائے، سیدہ زہرا نقوی
سانحہ نارووال، زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کروا دیا
اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے نارووال میں خواتین پر پولیس کی جانب سے جارحانہ تشدد کیخلاف توجہ دلاو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ توجہ دلاو نوٹس میں زہرا نقوی نے کہا ہے کہ نارووال میں پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خواتین کیساتھ مرد پولیس اہلکاروں نے سرعام دست درازی کی۔ زہرا نقوی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک خودمختار اور مقبوضہ ریاست کے فرق کو ختم کر دیا ہے، عوام کے ہجوم میں خواتین کے احترام کو جس بے رحمی اور شرمناک انداز سے پامال کیا گیا وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ زہرا نقوی نے مزید کہا ہے کہ کئی خواتین ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ متعدد مرد بھی غائب ہیں۔ زہرا نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نے واقعہ کے ذمہ دار ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیخلاف کیا کارروائی کی ہے، اس سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 891552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش