0
Monday 12 Oct 2020 10:55

وبا کے باوجود ہماری معیشت کیلئے اچھی خبریں ہیں، عمران خان

وبا کے باوجود ہماری معیشت کیلئے اچھی خبریں ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کووڈ کی وبا کے باوجود ہماری معیشت کے لیے اچھی خبریں ہیں۔ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کے بارے میں ایک ٹوئٹ کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کی کہ وبا کے باوجود ہماری معیشت کے لیے خوشخبری ہے۔ وزیراعظم کے مطابق ستمبر 2020ء میں بیرون ملک سے ہمارے محتنی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی جو گزشتہ ستمبر کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ یہ ترسیلات زر اگست 2020ء کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں جبکہ یہ چوتھا مہینہ ہے کہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔ خیال رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز یعنی جولائی 2020ء سے ہی ملک میں ترسیلات زر میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں بیرون ملک سے 23 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ملک میں 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئیں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر کی سطح تھی۔ جس کے بعد اب ستمبر میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی کے اعداد و شمار متعلق اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ سعودی عرب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہوئیں جو 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی۔ اسی طرح اگست میں بھی سب سے زیادہ ترسیلات زر موصول ہونے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست تھا جہاں سے ایک ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ تھیں۔
خبر کا کوڈ : 891561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش