0
Monday 12 Oct 2020 11:04

سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، رانا ثنا

سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، رانا ثنا
اسلام ٹائمز۔ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، قیادت جب مناسب سمجھے گی استعفوں کا فیصلہ کریں گے، کسی لوٹے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی ایم این اے یا ایم پی اے میں جرات نہیں ہو گی قیادت کے فیصلے سے انحراف کرے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 16 اکتوبر کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا، حکومت نے عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا ہے، آٹا 80 اور چینی 110 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، ادویات کی قیمتیں 6 گنا بڑھ گئی ہیں، عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، عام آدمی کے لیے گھر کا بجٹ مشکل ہو گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے کرائے کے ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے 16 اکتوبر کے جلسے کو فرق نہیں پڑے گا، پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 891563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش