0
Monday 12 Oct 2020 12:58

حکومت نے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کچلنے کا پروگرام بنا لیا

حکومت نے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کچلنے کا پروگرام بنا لیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کچلنے کا پروگرام بنا لیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لیگی قائدین اور کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کیلئے فہرستوں کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس نے ایس ایچ اوز سے لیگی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات موصول ہونے کے بعد آئی جی نے فہرستوں کی تیاری کا حکم دیدیا ہے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن  نے حکومت کیخلاف پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ گوجرانوالہ جلسے میں جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔ جلسے میں بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین کی شرکت متوقع ہے جبکہ شہباز شریف گرفتار ہونے کے باعث جلسے میں شریک نہیں ہو سکیں گے تاہم میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 891583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش