0
Monday 12 Oct 2020 13:11

پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ایران سے درآمد کی اجازت

پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ایران سے درآمد کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ایران سے درآمد کی اجازت دے دی۔ ترجمان وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی ایک ماہ کیلئے اجازت دی گئی ہے اور یہ اقدام قیمتوں میں کمی لانے کیلئے کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق نجی شعبے کو ٹماٹر کی درآمد کے پرمٹ جاری کر دیئے گئے ہیں اور  پیاز کی درآمد کے پرمٹ آج جاری ہوں گے، درآمد کنندگان ایک ماہ کیلئے جتنا چاہیں پیاز اور ٹماٹر درآمد کرسکتے ہیں، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام نہ آنے کی صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 891593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش