0
Monday 12 Oct 2020 13:53

معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور

معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور
اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ چھوڑ دیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ مجھے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے دیں۔ عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ وزیراعظم نے میری درخواست کو منظور کر لیا۔ خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ معاون خصوصی کے اضافی عہدے پر بھی فرائض انجام دے رہے تھے۔ تاہم حال ہی میں ان کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق سامنے آنے والے الزمات کے بعد انہوں نے ستمبر کے اوائل میں معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ستمبر کے اوائل میں عاصم سلیم باجوہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا اور کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی وہ اس سے مطمئن ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 891596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش