0
Monday 12 Oct 2020 16:05

سندھ حکومت کا شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کرنبکا مطالبہ

سندھ حکومت کا شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کرنبکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وزیرریلوے شیخ رشید کومولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کہتے ہیں کہ شیخ رشید کے بیان کے بعد دہشت گردی کا واقعہ ہوا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں میں کورونا بڑھ سکتا ہے اور دہشتگردی ہوسکتی ہے۔ وزیر ریلوے کے بیان کے بعد دہشت گردی کا واقعہ ہوا، ان کو شامل تفتیش کیا جائے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ مولانا عادل کو بروقت سیکیورٹی نہیں دی گئی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس یہ اختیارنہیں کہ وہ کسی کوسیکیورٹی دیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ مولانا عادل کے بیٹے نے سیکیورٹی سے متعلق بات کی تھی لیکن سیکیورٹی دینے سےمتعلق عدالتی فیصلہ رکاوٹ تھا۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سیکیورٹی دینے کے لیےعدالتی حکم پر کمیٹی بنائی گئی۔ ایک ادارے کا شخص کہتا کہ سیکیورٹی ملنی چاہیے دوسرا کا کہتا ہے نہیں ملنی چاہیے۔ اگر کمیٹی نہ ہوتی تو ایک گھنٹے میں مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم کردیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اورمذہبی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہونا چاہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اسسٹمنٹ کمیٹی میں مختلف اداروں کے لوگ شامل ہیں۔ ایک اورمذہبی رہنما کو 8 ماہ کی جدوجہد کے بعد سیکیورٹی دلوائی۔ دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر دشمن بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ چہلم سے پہلے سے کہہ رہا ہوں حالات ٹھیک نہیں اور اب پھر کہہ رہا ہوں اپوزیشن  کے جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ وزیرریلوے نے مولانا عادل کے قتل کی مذمت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 891613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش