QR CodeQR Code

مولانا عادل خان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

12 Oct 2020 16:32

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے حب ریور روڑ میں واقع جامعہ فاروقیہ کراچی میں مولانا عادل خان کے بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور بیٹے مولانا مفتی انس سے تعزیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مولانا عادل خان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے حب ریور روڑ میں واقع جامعہ فاروقیہ کراچی میں مولانا عادل خان کے بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور بیٹے مولانا مفتی انس سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا عادل خان ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے تھے اور ان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن بھی تھے۔ بیان کے مطابق وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور مولانا حنیف جالندھری بھی جامعہ فاروقیہ میں موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 891615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891615/مولانا-عادل-خان-کے-قاتلوں-کو-جلد-گرفتار-کیا-جائے-گا-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org