QR CodeQR Code

چین ایک مشن کے تحت سرحدی تنازع پیدا کررہا ہے، راجناتھ سنگھ

12 Oct 2020 21:47

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے بعد اب چین بھی سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازع پیدا کررہا ہے لیکن ملک اس بحران کا سامنا پورے استقامت کے ساتھ کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے بعد اب چین بھی سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازع پیدا کررہا ہے لیکن ملک اس بحران کا سامنا پورے استقامت کے ساتھ کررہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے آج ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ سات ریاستوں اور بھارت کے زیر کنٹرول علاقوں میں تعمیر کئے گئے 44 پلوں کا افتتاح کیا اور اروناچل پردیش میں نیچیفو سرنگ کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے ہر شعبہ میں ملک کو پیدا ہونے والے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہو یا معیشت، صنعت ہو یا سکیورٹی کا نظام، سبھی اس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس نازک وقت میں پاکستان کے بعد چین کی جانب سے سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازعہ پیدا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شمالی اور مشرقی سرحد پر پیدا ہونے والے حالات سے آپ بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان اور اب چین کے ذریعہ گویا ایک مشن کے تحت سرحد پر تنازع پیدا کیا جا رہا ہے، ان ممالک کے ساتھ ہماری تقریباً 7 ہزار کلومیٹر کی سرحد ہے، جہاں آنے دن تناؤ رہتے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے بعد اب چین بھی سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازع پیدا کررہا ہے لیکن ملک اس بحران کا سامنا پورے استقامت کے ساتھ کررہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ سات ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں تعمیر کئے گئے 44 پلوں کا افتتاح کیا اور اروناچل پردیش میں نیچیفو سرنگ کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے ہر شعبہ میں ملک کو پیدا ہونے والے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 891623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891623/چین-ایک-مشن-کے-تحت-سرحدی-تنازع-پیدا-کررہا-ہے-راجناتھ-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org