QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نیاز کیلئے جانے والوں پر دفعہ 419، 420 عائد

12 Oct 2020 18:55

پولیس کی جانب سے تھانہ چھاؤنی، تھانہ سٹی اور تھانہ یونیورسٹی سے درجن سے زائد افراد پہ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، ایف آئی آرز میں 419، 420، 16MPO  و دیگر دفعات درج کی گئی ہیں جبکہ احوال میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نیاز کھانے کی غرض سے کوٹلی امام حسین (ع) گئے ہیں۔ جس سے فریق مخالف کی دل آزاری ہوئی ہے


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 16-MPO دفعہ کے تحت گرفتار ہونے والے اہل تشیع افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی رہائی کیلئے وکلا اور مقامی شیعہ رہنماؤں کی جانب سے کوششیں بھی جاری ہیں۔ جن افراد کو جیل منتقل کیا گیا ہے ان میں سید اسد زیدی، غضنفر و دیگر شامل ہیں جبکہ مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع افراد کو عدالت نے شخصی ضمانت پہ رہا کر دیا۔ پولیس کی جانب سے تھانہ چھاؤنی، تھانہ سٹی اور تھانہ یونیورسٹی سے درجن سے زائد افراد پہ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، ایف آئی آرز میں 419، 420، 16MPO  و دیگر دفعات درج کی گئی ہیں جبکہ احوال میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نیاز کھانے کی غرض سے کوٹلی امام حسین (ع) گئے ہیں۔ جس سے فریق مخالف کی دل آزاری ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پہ مذکورہ ایف آئی ارز کو لیکر یہ بحث جاری ہے کہ کیا نیاز کھانے کیلئے سڑک سے گزرنا ایسا جرم ہے کہ جس کی سزا میں دفعہ 419 اور 420 کا اطلاق ہو جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 891638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891638/ڈی-ا-ئی-خان-نیاز-کیلئے-جانے-والوں-پر-دفعہ-419-420-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org