0
Monday 12 Oct 2020 20:42

مولانا عادل خان کے اہلخانہ کا قتل کا مقدمہ درج کرانے سے انکار

مولانا عادل خان کے اہلخانہ کا قتل کا مقدمہ درج کرانے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ مولانا عادل خان کے اہل خانہ نے قتل کا مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا، حکام نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ فاروقیہ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا عادل خان کے قتل کے خلاف ان کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے انکار کے بعد واقعے کا مقدمہ ایک ایچ او شاہ فیصل کی مدعیت میں درج کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے انکار کے مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا جائے گا، مقدمہ کی تفتیش کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سپرد کی جائے گی تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر بروز ہفتہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع شمع شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان اور ڈرائیور مقصود احمد زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 891656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش