0
Monday 12 Oct 2020 21:16

زینب قتل کیس، چارسدہ پولیس نے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

زینب قتل کیس، چارسدہ پولیس نے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ چارسدہ میں اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ڈھائی سالہ ننھی بچی زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ ملزم کی شناخت لعل محمد کے نام سے ہوئی، ملزم زینب کے گھر کے قریب رہتا تھا جس نے بچی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھاس کاٹنے والے آلہ سے قتل کیا۔ ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ ملزم لعل محمد کے گھر میں صرف بوڑھی ماں ہے اور وہ کوئی کام بھی نہیں کرتا، جبکہ ملزم لعل محمد جنسی ادویات بھی استعمال کرتا ہے اور اس کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 400 گھروں کی پروفائلنگ کی گئی اور 350 افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 891661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش