0
Monday 12 Oct 2020 23:14

روئی کی قیمت ایک بار پھر دس سال کی بلند ترین سطح پر

روئی کی قیمت ایک بار پھر دس سال کی بلند ترین سطح پر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی کاٹن مارکیٹس میں یونائیٹڈاسٹیٹس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کی جانب سے رواں سال کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی اور کھپت میں اضافے سے متعلق رپورٹس کے اجراء کے بعد روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان غالب ہے جسکے نتیجے میں فی من روئی کی قیمت 300 روپے اضافے سے 10ہزار روپے فی من کے ساتھ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یو ایس ڈی اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کاٹن ایئر 21-2020 کے دوران پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار ابتدائی تخمینوں کے مقابلے میں پانچ لاکھ 45ہزار گانٹھ (160کلو گرام) مزید کمی کے ساتھ 79 لاکھ گانٹھ رہنے کا امکان ہے جس سے پورے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں روئی کی کھپت کا اندازہ ایک کروڑ 36 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ لگایا گیا ہے جس کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل ملوں کو رواں سال 52 لاکھ روئی کی گانٹھیں درآمد کرنا پڑیں گی۔
خبر کا کوڈ : 891694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش