1
Monday 12 Oct 2020 23:55
ماہر الاخرس کی بھوک ہڑتال

فلسطینیوں کیجانب سے غیر قانونی یہودی بستیوں کیطرف دوبارہ آتش زا غبارے ارسال کرنیکا اعلان

فلسطینیوں کیجانب سے غیر قانونی یہودی بستیوں کیطرف دوبارہ آتش زا غبارے ارسال کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی فورس الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ذیلی یونٹ "الکھرباء" نے اعلان کیا ہے کہ بیگناہ فلسطینی قیدی "ماہر الاخرس" کو اسرائیل کی جانب سے آزاد نہ کئے جانے پر وہ غزہ میں ساکن غاصب صیہونیوں کی جانب آتش زا غباروں کی ترسیل کو دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ فلسطینی اخبار فلسطین الیوم کے مطابق اس مزاحمتی فورس نے اپنے بیان میں غزہ کے اندر قائم غیر قانونی یہودی بستیوں کے صیہونی مکینوں کو وہاں باقی رہنے پر خبردار کرتے ہوئے فوری طور پر غیر قانونی بستیوں کو چھوڑ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی فورس نے آج جاری ہونے والے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی جانب سینکڑوں آتش زا غباروں کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا جائے گا جبکہ ان غباروں پر بیگناہ فلسطینی قیدی ماہر الاخرس، سیکرٹری جنرل جہاد اسلامی فلسطین زیاد النخالہ اور شہید کمانڈر بہاء ابوالعطاء کی تصاویر چسپاں ہوں گی۔

جہاد اسلامی فلسطین کی ذیلی یونٹ نے اس اعلان کے ساتھ کہ سینکڑوں و ہزاروں کی تعداد میں آتش زا غباروں کی ترسیل مزاحمت کا ابتدائی مرحلہ ہے، جس کے بعد بھیانک دھماکوں کی لہر شروع کی جائے گی، بیگناہ فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 78 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث ماہر الاخرس کی جسمانی حالت ابتر ہو جانے کے باوجود غاصب صیہونی عدالت نے اس بیگناہ فلسطینی قیدی کی فوری رہائی سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 891699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش