0
Tuesday 13 Oct 2020 00:16

تبدیلی کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہوچکا، عوام کو حقوق نہ ملے تو انجام سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہیں ہوگا، عارف چوہدری

تبدیلی کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہوچکا، عوام کو حقوق نہ ملے تو انجام سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہیں ہوگا، عارف چوہدری
 اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود کی زیر صدارت ملتان کے ضلعی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے موجودہ حکمرانوں کو تبدیلی کے نعرے پر ووٹ دیئے تھے، مگر دو سال گزرنے کے بعد تبدیلی کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے، عوام ایک مرتبہ پھر دھوکہ کھا گئے، اگر عوام کو حقوق نہ ملے تو موجودہ حکمرانوں کا انجام بھی سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہیں ہوگا۔ عوام کو سمجھ آنا شروع ہوچکی ہے کہ عوام کے تمام مسائل کا حل ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے میں ہے۔

مہنگائی کے نہ ختم ہونے والے طوفان نے عوام میں جینے کی سکت بھی ختم کر دی ہے۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، حکومت فوری طور پر مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے قائم مقام صوبائی صدر میاں نور احمد سہو نے کہا کہ الیکشن سے قبل موجودہ حکمرانوں کی ہر تقریر سانحہ ماڈل ٹاون سے شروع ہوکر اسی پر ختم ہوتی تھی، مگر برسراقتدار آنے کے بعد انہیں ماڈل ٹاون کا لفظ تک یاد نہیں رہا، شہداء ماڈل ٹاون آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ہم اپنے شہداء کے خون کا قصاص لینے کیلئے قانونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 891702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش