0
Tuesday 13 Oct 2020 00:23

پاکستان اور نیب اکٹھے نہیں چل سکتے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان اور نیب اکٹھے نہیں چل سکتے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سرکاری افسروں کو بلا کر ہمارے خلاف مقدے درج کرائے گئے، نیب کے کیسز اب پیچھے رہ گئے اب تو غداری کے مقدمات بن رہے ہیں۔ پی ایس او میں غیرقانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، تاہم عدالت نے بغیر کارروائی کے ہی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج پھر نیب عدالت میں پیشی تھی اور حسب معمول کیس نہیں چلا، ہمارے کیسز میں کرپشن نہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا ذکر ہے، عدالت کے پوچھنے پر بھی نیب جرم ثابت نہیں کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسروں کو بلا کر ہمارے خلاف مقدمے درج کرائے گئے، نیب کے کیسز اب پیچھے رہ گئے اب تو غداری کے مقدمات بن رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیب یکطرفہ احتساب کررہا ہے اور سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، خود عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کر رہا ہے، بد نصیبی ہے یہ ایسا ادارہ ہے جس کے بارے میں اعلیٰ عدالتوں کی آبزرویشن آچکی ہے، حکومت یا پاکستان کو چلائے گی یا نیب کو چلائے گی، پاکستان اور نیب اکٹھے نہیں چل سکتے۔
خبر کا کوڈ : 891705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش