QR CodeQR Code

عاشقان رسول حسب روایت اس سال بھی بھرپور طریقے سے میلاد منائیں گے، اعلامیہ اے پی سی

13 Oct 2020 00:40

ملتان میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ متحدہ میلاد کونسل جلوس ہائے میلاد کے لیے پچھلے پانچ سال کے دوران بہترین انتظامات کروانے میں کامیاب رہی، میلاد جلوسوں کے انتظامات کے لیے متحدہ میلاد کونسل نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور رہنمائی کی، جلوس ہائے میلاد کے لیے متحدہ میلاد کونسل کا کردار قابل تحسین و تقلید ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس ملتان کانٹینینٹل ہوٹل میں منعقد ہوئی، آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی اور مہمانان خصوصی سید غلام یزدانی گیلانی سربراہ خاندان گیلانیہ ملتان، محمد ندیم قریشی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری، ملک آفتاب ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوآرٹر، محمد ایوب بزدار اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تھے۔ کانفرنس کے میزبان زاہد بلال قریشی صدر، ڈاکٹر اشرف قریشی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر چیئرمین اور حاجی اقبال عادل قادری سینئر نائب صدر متحدہ میلاد کونسل تھے۔ کانفرنس میں سید علی رضا گردیزی، علامہ عبدالحق مجاہد، میاں غلام جیلانی نقشبندی، خلیفہ ضیاالدین قریشی، سید ارشاد گیلانی، پیر رفیع اللہ نقشبندی، علامہ فضل احمد تمیمی، خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی، حافظ معین خالد، میاں آصف محمود اخوانی، بابو نفیس احمد انصاری، علامہ رکن الدین قادری، شفقت حسنین بھٹہ، میاں جاوید قریشی، علامہ انوار الحق مجاہد، پروفیسر عبدالماجد وٹو، علامہ عبدالحنان حیدری، میاں عامر محمود نقشبندی، الحاج اشرف قریشی سمیت ملتان کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ زاہد بلال قریشی کی قیادت میں متحدہ میلاد کونسل جلوس ہائے میلاد کے لیے پچھلے پانچ سال کے دوران بہترین انتظامات کروانے میں کامیاب رہی، میلاد جلوسوں کے انتظامات کے لیے متحدہ میلاد کونسل نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور رہنمائی کی، جلوس ہائے میلاد کے لیے متحدہ میلاد کونسل کا کردار قابل تحسین و تقلید ہے، آج کی یہ آل پارٹیزکانفرنس ثابت کرتی ہے کے تمام مسالک و سیاسی جماعتیں بلاتفریق میلاد کے تحفظ اور فروغ کے لئے متحدہ میلاد کونسل کے ساتھ ہیں، اس موقع پر صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی نے کہا کہ عاشقان رسول (ص) حسب روایت اس سال بھی بھرپور طریقے سے جشن عید میلاد النبی(ص) منائیں گے، میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ اور اپنے آقا و مولا (ص)سے اپنی محبت اور عقیدت کے اظہار کا ذریعہ ہے، میلاد جلوسوں کے لئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال بھی ضلعی انتظامیہ میلاد جلوسوں کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی، ہم جلوس ہائے میلاد کے لیے تمام مسالک و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے تعاون پر ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ملتان شہر میں قیام امن کے لیے اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے متحدہ میلاد کونسل اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 891712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891712/عاشقان-رسول-حسب-روایت-اس-سال-بھی-بھرپور-طریقے-سے-میلاد-منائیں-گے-اعلامیہ-اے-پی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org