0
Tuesday 13 Oct 2020 01:27

علامہ ناصر عباس جعفری کا اسیر اربعین واک دلاور عباس زیدی کو فون، استقامت پر خراج تحسین 

علامہ ناصر عباس جعفری کا اسیر اربعین واک دلاور عباس زیدی کو فون، استقامت پر خراج تحسین 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اسیر اربعین واک ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سابق ضلعی آرگنائزر سید دلاور عباس زیدی کو ٹیلی فون، عزاداری سید الشہداء کی خاطر اسارت اور دوران اسیری استقامت دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں ملتان کے اسیران کو سلام پیش کرتا ہوں اور اُن کے خانوادوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنے بچوں کی اسارت تو قبول کی لیکن عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن قبول نہ کی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسیروں کے والد سید ناصر عباس زیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک عزادار سید ہیں، آپ نے عزاداری سید الشہداء کی خاطر اپنے بچوں کی اسیری قبول کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء کی راہ میں شہادت اور اسیری ہمارا ورثہ ہے، ہم نے شہادت کو گلے لگایا، اسیری کو قبول کیا لیکن عزاداری سید الشہداء سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

اس موقع پر سید دلاور عباس زیدی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا، سید دلاور عباس زیدی کا کہنا تھا کہ میں راجہ صاحب کو سلام پیش کرتا ہوں، جو عالم دین کے ساتھ ساتھ ایک ماتمی بھی ہیں، نوحہ خواں بھی ہیں، عزادار بھی ہیں اور سب سے بڑھ کر قوم کا درد رکھنے والے بھی ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سابق رہنماء سید وسیم عباس زیدی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر اربعین واک نکالنے کی آڑ میں ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سابق ضلعی آرگنائزر کو اپنے دو بھائیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ملتان سے کل آٹھ مومنین کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد چاو شاہ عباس پر دھرنا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 891723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش