0
Tuesday 13 Oct 2020 08:50

35 سالوں کا گند ایک دم توختم نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے گا، سرور خان

35 سالوں کا گند ایک دم توختم نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے گا، سرور خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل پروہ لوگ اعتراض اٹھا رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا بھٹہ بٹھایا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز 2000 سے پہلے منافع بخش ادارے تھے لیکن پی پی اور نون لیگ کے ادوار میں خسارے میں چلے گئے۔ وفاقی وزیر ہوابازی نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کیا کہ پی آئی اے کو 400 بلین کا خسارہ کس نے دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ تحفہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تو نہیں دیا۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیوں نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 35 سالوں کا گند ایک دم تو ختم نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی تعمیرنو کریں گے اور اسے دوبارہ منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے غلط کام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کا کہنا تھا کہ نیویارک میں واقع پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی تزئین و آرائش کے لیے 100 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے سارے رہنماؤں کو چلے ہوئے کارتوس قرار دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ جسے بنایا گیا ہے وہ اپنی نشست تک تو بچا نہیں سکا ہے۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری مولانا کو استعمال کر کے این آر او لینے کے چکر میں ہیں، اپوزیشن تحریک میں کوئی دم نہیں ہے، یہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 891744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش