QR CodeQR Code

یہ ضروری ہے کہ ملک کے ہر حصے میں شہری اجتماعی طور پر اپنی سیاسی آراء کا اظہار کر سکیں، ایچ آر سی پی

13 Oct 2020 09:12

لاہور سے جاری اعلامیے میں ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کے جلسے کی مانیٹرنگ کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست تمام شہریوں کے پُر امن اجتماع کی آزادی کےحق کا احترام اور تحفظ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے و ریلی کی مانیٹرنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور سے جاری اعلامیے میں ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کے جلسے کی مانیٹرنگ کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست تمام شہریوں کے پُر امن اجتماع کی آزادی کے حق کا احترام اور تحفظ کرے۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ یہ بھی ضروری ہے کہ ملک کے ہر حصے میں شہری اجتماعی طور پر اپنی سیاسی آراء کا اظہار کرسکیں، امید ہے کہ ریلی کے منتظمین، شرکاء اور کوریج کرنے والے میڈیا پر جابرانہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پُرامن اجتماع کی آزادی کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، اس کا حق دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 16 اور شہری و سیاسی حقوق کے عالمی میثاق جس کا پاکستان فریق ہے، کے آرٹیکل 21 میں دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک کا آغاز 16 اکتوبر کو گوجرانوالا سے ہورہا ہے جس کی میزبانی نون لیگ کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 891746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891746/یہ-ضروری-ہے-کہ-ملک-کے-ہر-حصے-میں-شہری-اجتماعی-طور-پر-اپنی-سیاسی-آراء-کا-اظہار-کر-سکیں-ایچ-آر-سی-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org