0
Tuesday 13 Oct 2020 10:53

نواز شریف کو سکیورٹی رسک قرار دینے والے مولانا آج اس کا دفاع کر رہے ہیں، فیاض چوہان

نواز شریف کو سکیورٹی رسک قرار دینے والے مولانا آج اس کا دفاع کر رہے ہیں، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے پر حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی، مولانا فضل الرحمان نے ایک دفعہ پھر مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ٹھان لی ہے۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کیلئےسکیورٹی رسک قرار دینے والے مولانا فضل الرحمان آج ان کا دفاع کرنے میں جتے ہوئے ہیں، ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کیخلاف فتوے دیا کرتے تھے، قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے، آج وہی مولانا تھالی کے بینگن کی طرح بیگم صفدر اعوان کے جانب لڑھک آئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان آل شریف کی کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور قوم سے بیوفائی کو تحفظ دینے کیلئے میدان میں نکل پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت بڑی پارٹیاں دو دن کی کال پر موچی دروازے، لیاقت باغ اور نشتر پارک میں لاکھوں کا مجمع اکٹھا کرتی تھیں، آج وہی پارٹیاں احتساب سے بچنے کیلئے "مولانا نواز شریف زرداری" کا کندھا لینے پر مجبور ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے یا عدالتی، ریاستی اور جمہوری اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 891761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش