QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی

13 Oct 2020 12:41

اعداد و شمار کے مطابق 9 سے 15 ستمبر کے درمیان ہفتہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی اوسط یومیہ 92 ہزار 830 تھی جو 16 سے 22 ستمبر کے درمیان ہفتے میں روزانہ 90 ہزار 346 رہ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی وباء کووڈ 19 کی بدتر ہوتے حالات کے درمیان بھارت میں گذشتہ پانچ ہفتوں میں یومیہ اوسطاً نئے کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ اوسطاً کیسز کا ڈیٹا جاری کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 9 سے 15 ستمبر کے درمیان ہفتہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی اوسط یومیہ 92 ہزار 830 تھی جو 16 سے 22 ستمبر کے درمیان ہفتے میں روزانہ 90 ہزار 346 رہ گئی۔ تیسرے ہفتے یعنی 23 سے 29 ستمبر کے درمیان یہ یومیہ اوسط 90 ہزار سے کم ہوکر 83 ہزار 232 رہ گئی۔ اگلے ہفتے 30 ستمبر سے 6 اکتوبر کے درمیان ہفتہ میں یومیہ اوسط 77 ہزار 113 اور 7 اکتوبر سے 12 اکتوبر کے درمیان اوسط مزید گھٹ کر 72 ہزار 576 کیسز رہ گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اوسطاً یومیہ 20 ہزار 254 کی گراوٹ آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 891774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891774/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-نئے-کیسز-مسلسل-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org