QR CodeQR Code

مریم صاحبہ کے منہ سے آدھا سچ نکل گیا، شہباز گل

13 Oct 2020 12:33

معاون خصوصی سیاسی روابط کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ انٹرویو میں مریم صاحبہ نے مان لیا کہ وہ اور اُن کے والد اس لیے چپ تھے کیونکہ شہباز شریف ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مریم صاحبہ کے منہ سے آدھا سچ نکل گیا۔ معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرویو میں مریم صاحبہ نے مان لیا کہ وہ اور اُن کے والد اس لیے چپ تھے کیونکہ شہباز شریف ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ پہلا آدھا سچ ہے جو مریم صاحبہ کے منہ سے نکلا ہے جبکہ آدھا سچ ابھی باقی ہے کہ مریم صاحبہ نے خود ڈیل کی کیا کیا کوششیں کی ہیں، یہ کہانی پھر سہی۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شہباز شریف والد کی طرح ہیں، کوئی اختلاف نہیں، ہم پر کوئی الزام نہیں تھا اسی لیے اقامے کا سہارا لیا گیا۔ انٹرویو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کی دل کی سرجری ہو گی اور کوئی خطرہ نہ ہوا تو وہ وطن واپس آ جائیں گے، نواز شریف لندن میں علاج کرا رہے ہیں، ہسپتال میں داخل کرانا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ بالکل واضح ہے۔


خبر کا کوڈ: 891783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891783/مریم-صاحبہ-کے-منہ-سے-ا-دھا-سچ-نکل-گیا-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org