QR CodeQR Code

میرا سافٹ ویئر صرف قدرت تبدیل کرسکتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

13 Oct 2020 13:01

ایک رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے سے محاذ آرائی ہر گز نہیں چاہتے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حالات اور معاملات کو درست کرنے میں جتنی تاخیر ہو گی اس کی تلافی میں اتنا ہی بڑا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ میرا سافٹ ویئر صرف قدرت تبدیل کرسکتی ہے، کسی اور میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ میرا سافٹ ویئر تبدل کر سکے۔ میں خود ری ایکشن نہیں دیتا بلکہ میرا عمل ری ایکشن ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے سے محاذ آرائی ہر گز نہیں چاہتے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حالات اور معاملات کو درست کرنے میں جتنی تاخیر ہو گی اس کی تلافی میں اتنا ہی بڑا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ دریں اثنا پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اب چند مہینوں کی مہمان ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں پر بغاوت کے جھوٹے مقدمات شرمناک اقدام ہے، ہم غداری اور بغاوت کے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 891794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891794/میرا-سافٹ-ویئر-صرف-قدرت-تبدیل-کرسکتی-ہے-مولانا-فضل-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org