0
Tuesday 13 Oct 2020 13:01

میرا سافٹ ویئر صرف قدرت تبدیل کرسکتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

میرا سافٹ ویئر صرف قدرت تبدیل کرسکتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ میرا سافٹ ویئر صرف قدرت تبدیل کرسکتی ہے، کسی اور میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ میرا سافٹ ویئر تبدل کر سکے۔ میں خود ری ایکشن نہیں دیتا بلکہ میرا عمل ری ایکشن ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے سے محاذ آرائی ہر گز نہیں چاہتے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حالات اور معاملات کو درست کرنے میں جتنی تاخیر ہو گی اس کی تلافی میں اتنا ہی بڑا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ دریں اثنا پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اب چند مہینوں کی مہمان ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں پر بغاوت کے جھوٹے مقدمات شرمناک اقدام ہے، ہم غداری اور بغاوت کے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 891794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش