0
Tuesday 13 Oct 2020 15:12

وفاقی حکومت مافیا چلا رہی ہے، انہیں غریب آدمی کا احساس نہیں، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت مافیا چلا رہی ہے، انہیں غریب آدمی کا احساس نہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں، وفاقی حکومت مافیا چلا رہی ہے، انہیں غریب آدمی کا احساس نہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، ملک میں آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم خود کو جمہوریت سے تشبیہ دیتے ہیں، حکومت اپوزیشن جماعتوں پر دباؤ نہیں ڈال سکتی، حکومت آئینی تقاضوں کو روندھ رہی ہے، وزراء اپوزیشن کو پریشرائز کرنے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں، عوام کو بجلی گیس نہیں مل رہی، وزیراعظم کو احساس نہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، وزیراعظم کہتے ہیں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، عام آدمی کو ترسیلات زر سے غرض نہیں، اپنے چولہے سے غرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈے 170 روپے، چینی 100 سے زائد اور آٹا بھی سینچری پوری کرے گا، جب جب وزیراعظم نوٹس لیتے ہیں عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں، آٹا ناپید ہوچکا ہے، مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔
خبر کا کوڈ : 891820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش