0
Tuesday 13 Oct 2020 15:54

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنجاب کے اضلاع کے امراء کا تقرر کر دیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنجاب کے اضلاع کے امراء کا تقرر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سیشن 2020۔22 کیلئے جماعت کے امراء اضلاع کا تقرر کر دیا۔ لاہور سے ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، فیصل آباد سے محبوب الزمان بٹ، گوجرانوالہ سے مظہر اقبال رندھاوا، قصور سے راؤ اختر علی امیر ضلع ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ارکان جماعت کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری سے مشاورت کے بعد سیشن 2020۔22 کیلئے امراء اضلاع کی تقرر کی منظوری دیدی ہے۔ لاہور کے امیر ضلع ذکر اللہ مجاہد، سٹی فیصل آباد کے محبوب الزمان بٹ، جڑانوالہ کے رانا عبد الوحید ضلعی امیر ہوں گے۔

تاندلیانوالہ کے مدثر احمد شاہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عارف محمود، جھنگ کے فرید احمد مگھیانہ، چنیوٹ کے عبدالقیوم ہنجرا، گوجرانوالہ کے مظہر اقبال رندھاوا، حافظ آباد کے پروفیسر ایوب طاہر، سیالکوٹ کے میاں آصف اقبال، نارووال کے صوفی محمد اقبال، شیخوپورہ کے رانا تحفہ دستگیر، ننکانہ صاحب کے حافظ حبیب ضیاء، قصور کے راو اختر علی، اوکاڑہ کے ڈاکٹر بابر رشید، ساہیوال کے رحمت اللہ وٹو اور پاکپتن کے رانا انیس الرحمان ضلع امیر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 891826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش