QR CodeQR Code

افغانستان سے فوجیوں کا انخلا امریکی مفادات سے مشروط ہے، جنرل مارک مِلے

13 Oct 2020 16:19

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلا کا انحصار تشدد میں کمی اور فروری میں طالبان کے ساتھ طے پائی گئیں دیگر شرائط پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک مِلے نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اب بھی مشروط ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلا کا انحصار تشدد میں کمی اور فروری میں طالبان کے ساتھ طے پائی گئیں دیگر شرائط پر ہوگا۔ جنرل مارک ملے نے کہا کہ ہم سوچ سمجھ کر اور ذمہ داری کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ان شرائط کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں افغانستان میں داؤ پر لگے ہوئے امریکا کے اہم قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے افغانستان سے مزید افواج کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کے مشیر قومی سلامتی رابرٹ براؤن نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں آئندہ سال تک امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2 ہزار 500 کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال دسمبر تک 4 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے جنہیں بدستور کم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 891838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891838/افغانستان-سے-فوجیوں-کا-انخلا-امریکی-مفادات-مشروط-ہے-جنرل-مارک-م-لے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org