QR CodeQR Code

بھکر سے تعلق رکھنے والا ایک اور معمار قوم منظر عباس گذشتہ روز سے لاپتہ، لواحقین پریشان 

13 Oct 2020 18:52

بھکر سٹی سے تعلق رکھنے والا 37 سالہ منظر عباس ولد ملازم حسین بینک میں ملازمت کرتا تھا، بعدازاں بینک سے ملازمت چھوڑ کر ٹیچنگ جیسے مقدس شعبے سے وابستہ ہوگیا، منظر عباس ایک سادہ اور شریف الطبع شخصیت کا مالک تھا، منظر عباس کی جبری گمشدگی کے بعد انکے لواحقین اور اہل محلہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا، بھکر سٹی سے معمار قوم (ٹیچر) 37 سالہ منظر عباس گذشتہ روز سے جبری طور پر لاپتہ، تفصیل کے مطابق بھکر سٹی سے تعلق رکھنے والا 37 سالہ منظر عباس ولد ملازم حسین بینک میں ملازمت کرتا تھا، بعدازاں بینک سے ملازمت چھوڑ کر ٹیچنگ جیسے مقدس شعبے سے وابستہ ہوگیا، منظر عباس ایک سادہ اور شریف الطبع شخصیت کا مالک تھا، منظر عباس کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے لواحقین اور اہل محلہ میں تشویش پائی جاتی ہے، اس سے پہلے بھی بھکر، لیہ، کروڑ لعل عیسن اور ڈیرہ اسماعیل خان سے جبری طور پر نوجوان لاپتہ ہیں، جن کا تاحال کوئی پتہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 891857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891857/بھکر-سے-تعلق-رکھنے-والا-ایک-اور-معمار-قوم-منظر-عباس-گذشتہ-روز-لاپتہ-لواحقین-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org