QR CodeQR Code

 جمہوری قوتوں کے لیے پرامن جدوجہد آئینی جمہوری حق ہے، لیاقت بلوچ

13 Oct 2020 19:36

منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ حکومتیں بدل جاتی ہیں لیکن عوام کے حالات نہیں بدلتے، عام آدمی و سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے شخصیات کا بت تراش کر کچھ حاصل نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جلسوں کو نہیں روک سکتی، پرامن سیاسی جمہوری جلسوں کو ہمیشہ حکومت انتظامیہ، پولیس اور اسٹیبلشمنٹ ہی پر تشدد بناتی ہیں۔ جمہوری قوتوں کے لیے پرامن جدوجہد آئینی جمہوری حق ہے۔ وزیراعظم سرکاری وسائل سے پارٹی سیاست کر رہے ہیں، ماضی میں پی پی پی، مسلم لیگ، فوجی آمریتیں یہی کھیل کھیلتی رہیں۔ عملا اسٹیٹس کو اور خرابیوں کا تسلسل بہت گہرا ہوگیاہے، ملکی سیاست میں حکومتی پارٹی اور دیگر قومی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیوں کا حق جمہوری تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں سیاسی انتخابی اور تعلقات عامہ شعبوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کے لیے اور عوام پر مسلط مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی کے عذاب کے خلاف ملک گیر جدوجہد کر رہی ہے۔ حکومتیں بدل جاتی ہیں لیکن عوام کے حالات نہیں بدلتے، عام آدمی و سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیاہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے شخصیات کا بت تراش کر کچھ حاصل نہیں ہوا۔ پاکستان کو منظم، بااعتماد، اہل اور دیانتدار جماعت کی ضرورت ہے۔ قومی مسائل اور خارجہ محاذ پر کامیاب جدوجہد کے لیے قومی قیادت کو ترجیحات پر متفق ہونا ہوگا وگرنہ تباہی کے سب برابر کے ذمہ دار ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 891863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891863/جمہوری-قوتوں-کے-لیے-پرامن-جدوجہد-آئینی-جمہوری-حق-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org