0
Tuesday 13 Oct 2020 21:04

آج سندھ میں کورونا کے 222 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

آج سندھ میں کورونا کے 222 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8448 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 222 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1491784 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 140756 کیسز سامنے آچکے، آج کورونا کے مزید 282 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح اب تک 133474 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2562 ہوگئی ہے، اس وقت 4720 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4380 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن مراکز پر زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 334 مریض زیرعلاج ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ 188 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 222 کورونا کیسز میں سے 136 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 56، ضلع جنوبی 45، ضلع ملیر 13، ضلع وسطی 12، ضلع کورنگی 10کیسز ہیں جبکہ ضلع غربی میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ اور حیدرآباد 7-7، جامشورو اور سکھر 6-6، نوشہرو فیروز 5، کشمور اور ٹنڈوالہ یار 4-4، دادو 3، جیکب آباد اور مٹیاری 2-2 کیسز، قمبر، خیرپور، لاڑکانہ میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 891888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش