0
Tuesday 13 Oct 2020 22:23

پاکستان میں انتشار پیدا کرکے انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

پاکستان میں انتشار پیدا کرکے انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن استعماری قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کیلئے دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہی ہیں تاکہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کیا جاسکے۔ یہ عالمی سازش ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام مسالک کو اتحاد اور اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل تمام مسالک کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو پروان چڑھانے میں مصروف العمل ہے اور ہم ملک و ملت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے وقت اور حالات کی نذاکت کا ادراک کرتے ہوئے محرم الحرام میں بھی فرقہ وارانہ ہم آ ہنگی قائم رکھنے کیلئے کراچی میں APC کا انعقاد کرکے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا تھا، اس اے پی سی میں تمام مسالک کے قائدین نے متفقہ طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ ہم اس عالمی سازش کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے اور پاکستان میں انارکی پھیلانے والوں سے برائت کا اعلان کرتے ہیں، تمام مسالک کے مقدسات کا احترام سب پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان کے مسلمانوں میں افتراق اور انتشار پیدا کرکے انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ان مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تمام مسالک کے لوگوں کو متحد و منظم ہو کر مقابلہ کرنا چاہئے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسالک کے لوگ متفقہ طور پر مشترکہ کانفرنسیں، جلسے اور سیمینار منعقد کرکے اسلام دشمن طاغوتی قوتوں کی عالمی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں۔
خبر کا کوڈ : 891897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش